نوسربازمعمرشخص اور شہری سے سے نقدی ہتھیاکر غائب

نوسربازمعمرشخص اور شہری سے سے نقدی ہتھیاکر غائب

سفیان بینک سے پنشن لیکر نکلاتو ملزموں کے ہتھے چڑ گیا،شہزادبھی لٹ گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بینک سے رقم لے کر نکلنے والے بزرگ شہری کو نوسر بازوں نے اپنا شکار بنا لیا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں قائم نجی بینک سے سفیان نامی بزرگ اپنی پنشن لے کر باہر نکلا تو نامعلوم نوسر بازوں نے اسے باتوں میں الجھا لیا اور دھوکہ دہی سے اس سے رقم ہتھیانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے جھنگ روڈ پر شہزاد نامی شہری کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور باتوں میں الجھاتے ہوئے نقدی ہتھیالی اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں