بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لیکر گھومنے والا پولیس کے ہتھے چڑ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے والا شہری پولیس کے ہتھے چڑ گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی لے کر گھومنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران ملزم سے بغیر لائسنس اسلحہ برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزموں کے خلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔