یوسی 88 نظر انداز، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)صاف ستھراپنجاب کے افسروں سمیت سپر وائزر میٹ اور عملہ نے یو سی 88 کو نظر انداز کر دیا گھروں کے باہر گلیوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے۔
ستھراپنجاب کے افسروں کو کئی بار نشاندہی کروائی گئی لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہو سکاجس پر یو سی 88 میں شامل محلہ احمد نگر، حسین آباد، مرضی پورہ ،ایم پی اے روڈ سمیت دیگر علاقہ مکینوں کا پارہ ہائی ہو گیا ۔انکا کہنا تھا کہ یو سی 88 کو مزید نظر انداز کیا گیا تو ہم سراپا احتجاج بن جائیں گے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔