دھند پر کار سیم نہر میں جا گری ایک سوار چل بسا،دوشدیدزخمی

دھند پر کار سیم نہر میں جا گری  ایک سوار چل بسا،دوشدیدزخمی

ڈجکوٹ( نمائندہ دنیا )تھانہ روشن والا کی حدود میں کار سیم نہر میں جا گری کار میں سات افراد سوار تھے۔۔۔

 مقامی افراد نے رسوں کی مدد سے کار نہر سے نکالی حادثہ میں 30 سالہ فرحان ہسپتال میں دم توڑ گیا، شدید زخمیوں میں 23 سالہ سخاوت اور 19 سالہ شجر عباس شامل ہیں ، زخمیوں کو ریسکیو نے اسپتال منتقل کردیا،حادثہ گہری دھند اور تیز رفتاری پر پیش آیا، مقامی پولیس مصروف تفتش ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں