کانسٹیبل کی برسی پرسلامی پیش
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آئی جی کے احکامات کانسٹیبل ریاض کی برسی پرپولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔ سینئر پولیس افسروں نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر شہید کے لواحقین بھی موجود تھے ۔شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی گئی۔ پولیس افسروں نے لواحقین کو تحائف پیش کئے ۔ ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے ا س حوالے سے کہا شہداکی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔