ملہوآنہ سے بھکر باؤنڈری تک زیر تعمیر ڈبل کارپٹ منصوبہ ادھورا

ملہوآنہ سے بھکر باؤنڈری تک زیر تعمیر ڈبل کارپٹ منصوبہ ادھورا

سڑک کے بعض حصے ابتدائی مرحلے پر ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوناشروع ہوگئے

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)ملہوآنہ سے بھکر باؤنڈری تک زیر تعمیر اہم سڑک کا ڈبل کارپٹ منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہوسکاجبکہ سڑک کے بعض حصے ابتدائی مرحلے پر ہی کاشکار ہوناشروع جس پر علاقے کے شہریوں میں تشویش پائی جارہی ہے شہریوں کے مطابق پیچھے کی جانب سے سڑک کا کارپٹ متاثر ہونا ناقص میٹریل کے استعمال اور کمزور تعمیراتی عمل کی نشاندہی کرتا ہے انتظامیہ کی نگرانی اور ہائی وے افسروں سمیت متعلقہ محکموں کے دوروں کے باوجود مختلف مقامات پر سڑک کی سطح میں فرق اور کارپٹ کے اکھڑنے کے آثار نمایاں ہیں جو منصوبہ کے تعمیراتی معیار پر سوالات کو جنم دے رہے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں