ٹی ایچ کیوہسپتال ،مبینہ غفلت پرانتظامی خلاف ورزیاں معمول

ٹی ایچ کیوہسپتال ،مبینہ غفلت پرانتظامی خلاف ورزیاں معمول

وقار نامی ملازم منفی سرگرمیوں پرمعطل، ڈیوٹی میں غفلت برداشت نہیں، ایم ایس

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایم ایس ہسپتال کی مبینہ غفلت ولاپرواہی سے انتظامی نظم و ضبط کی خلاف ورزیاں معمول بن کر رہ گئیں۔ ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین کی ہسپتال کے انتظامی امور میں عدم دلچسپی اور گرفت نہ ہونے کے باعث وقار نامی ملازم نے انتظامی امور کی مبینہ طور پر دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں۔ذرائع کے مطابق انتظامی امور میں بے ظابطگیوں کی نیوز سوشل میڈیا پر چلنے پرایم ایس کو باخبر کیا گیا کہ آپکی ناک کے نیچے انتظامی معاملات خراب ہورہے ہیں،جس پر ایم ایس نے وقار کو انتظامی غفلت ومنفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر معطل کرکے انکوائری ہولڈ اورملازم کوسی ای اوہیلتھ فیصل آباد دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر جعفر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ڈیوٹی میں غفلت اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں