بلوچنی:بس کی موٹر سائیکل کوٹکر، ماں بیٹی جاں بحق
اقصیٰ، 8 ماہ کی عنیزہ فاطمہ چل بسیں، سلیم اور عروج شدید زحمی ہو گئے
بلوچنی(نمائندہ دنیا )شیخو پورہ روڈ پراڈہ گجر سنگھ کے قریب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی،حادثے میں ماں اور بیٹی جاں بحق، 2 شدید زخمی ہوگئے ۔پولیس تھانہ بلوچنی نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضہ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق 103رب پھلاہی کا رہائشی سلیم اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر اپنے عزیزوں کے پاس 64رب بلوچنی جا رہاتھا کہ بلوچنی شیخو پورہ روڈ اڈا گجر سنگھ کے قریب بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی۔
جس سے ماں بیٹی 35 سالہ اقصیٰ سلیم اور 8 ماہ کی بیٹی عنیزہ فاطمہ جاں بحق ہو گئیں جبکہ 55سالہ سلیم اور 22 سالہ عروج شدید زحمی ہو گئے ۔حادثہ پیدل سڑک پار کرنے والوں کو بچاتے ہوئے بس کے موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا جبکہ جاں بحق ہونے والی ماں بیٹی کی میتیں آر ایچ سی کھرڑیانوالہ میں پولیس تھانہ بلوچنی کی زیر نگرانی منتقل کر دی گئیں ۔پولیس تھانہ بلوچنی نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔