2025:میثاق سنٹر چناب نگر سے 40 ہزار سے زائد افراد مستفید

2025:میثاق سنٹر چناب نگر سے  40 ہزار سے زائد افراد مستفید

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے میثاق سنٹر چناب نگر کی 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔ گزشتہ سال میثاق سنٹر چناب نگر سے 40 ہزار سے زائد افراد مستفید ہوئے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ میثاق سنٹر میں جدید تقاضوں کے مطابق اقلیتی برادری کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ اقلیتوں کے تمام مسائل حل کیے جار ہے ہیں ۔ پاکستان کے تمام شہری برابر ہیں اور انکی جان، مال اور عزت کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں