نجی سکول سسٹم کے زیرِ اہتمام ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

 نجی سکول سسٹم کے زیرِ اہتمام  ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم کے زیرِ اہتمام اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کیلئے مؤثر ٹیچر زٹریننگ پروگرام منعقد کیا گیا، ادارے سے وابستہ اساتذہ نے بھرپور شرکت کی۔

تدریسی عمل کو مزید بہتر بنانے ، جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ طریقہ تدریس اور طلبہ کی تربیت پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ میڈم نادرہ نے خطاب میں کہا جدید دور میں اساتذہ کو نئے تعلیمی رجحانات اور تدریسی مہارتوں سے آگاہ رہنا ناگزیر ہے ۔ شاہ بانو ایجوکیشنل سسٹم اپنے اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کو اولین ترجیح دیتا ہے تاکہ طلبہ کو معیاری اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ۔شرکا نے انتظامیہ کے اقدام کو سراہا اور آئندہ بھی اس طرح کے تربیتی سیشنز کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں