ضلعی افسروں کی میٹنگ،صفائی سمیت مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائزہ

ضلعی افسروں کی میٹنگ،صفائی سمیت  مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائزہ

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر امتیاز محسن اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمود نے ضلعی محکموں کے افسروں سے میٹنگ کی جس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا۔

انہوں نے پلس پراجیکٹ کے حوالے سے ریونیو افسروں کی کار کردگی، ای بز پورٹل اورانسداد سموگ مہم پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر محکمانہ کارکردگی مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ مزید برآں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر محمودنے ستھر اپنجاب، واسا جھنگ اور مانیٹرنگ افسروں سے میٹنگ کی اورصفائی آپریشن کیلئے مشینری کی ورکنگ و سوفیصد سٹاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں