ماموں کانجن: پرانا ڈاکخانہ بازار میں ٹف ٹائل کا افتتاح
ماموںکانجن (نمائندہ دنیا) چودھری محمد جہانزیب صفدر، امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 103، نے اپنے دوستوں کے ہمراہ منڈی مامونکانجن کے پرانے ڈاکخانہ بازار میں ٹف ٹائل کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر اہل علاقہ نے چوہدری محمد جہانزیب صفدر کا پرجوش استقبال کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر چودھری محمد جہانزیب صفدر نے کہا کہ مامونکانجن میں گزشتہ 25 سال میں کوئی فنڈ نہیں لگا، لیکن اب انشا اللہ مامونکانجن کو اپنی سپروائزیشن میں ترقی یافتہ کام اور میونسپل کمیٹی کے فنڈ کے تحت ترقیاتی منصوبے لگوائے جائیں گے ۔اس موقع پر ملک محمد راشد، چودھری بنیامین جٹ، چوہدری ذوالفقار، رانا شبیر اور دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔