اسلام آباد، سرچ آپریشن، 4افغان باشندوں سمیت 74گرفتار

اسلام آباد، سرچ آپریشن، 4افغان باشندوں سمیت 74گرفتار

1,176افراد، 397گھرانوں، 91دکانوں، 138موٹرسائیکلوں 71گاڑیوں کی چیکنگ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ، 1,176افراد، 397گھرانوں، 91دکانوں، چھ ہوٹلز، 138موٹر سائیکلوں اور 71گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ جانچ پڑتال کے لئے چار افغانیوں سمیت 74مشکوک افراد اور 13موٹرسائیکلوں کو تھانہ منتقل کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران ایک 222بور گن، دو ایس ایم جی گنیں، ایک30بور پستول اور ایک عدد نائن ایم ایم پستول معہ ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں