طلال چودھری کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، قیمتوں کا جائزہ
دارالحکومت ہونے کے باوجود قیمتیں کم ہیں، وزیر مملکت،ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے گزشتہ روز رمضان سہولت بازار جی سکس کا دورہ کیا اور حکومتی ریٹس پر عملدرآمد اور اشیاء کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے رمضان بازار میں موجود گاہکوں سے گفتگو بھی کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیر مملکت نے عوام دوست رمضان بازار قائم کرنے پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کو سراہا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دی اور بازار میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہونے کے باوجود یہاں قیمتیں قریبی تمام بڑے شہروں سے کم ہیں۔ انہوں نے بازار میں اشیاء کی کوالٹی، قیمتیں اور دیگر سہولیات کو بہت بڑی بات قرار دیا۔ وزیراعظم کا بڑا فوکس ہے ، اگر دو روپے قیمت بھی بڑھ جائے تو وہ پوچھ گچھ کرتے ہیں۔