اسلام آباد، 16اشتہاریوں سمیت 25جرائم پیشہ افراد گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد،مقدمات درج
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 16مجرمان اشتہاریوں سمیت 25جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے منشیات، اسلحہ معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی، تھانہ رمنا، تھانہ سنگجانی اور تھانہ ہمک پولیس ٹیموں نے 9ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 530گرام چرس، مختلف بور کے پانچ عدد پستول، ایک عدد گن، ایک عدد کلاشنکو ف معہ ایمونیشن اور دو عدد خنجر برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔