اسلام آباد، 42پیشہ ور بھکاری تھانے بند
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے انسداد گداگری مہم کے تحت گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 42گداگروں کو حوالات منتقل کر دیا۔
انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد کی تمام شاہراہوں کے سگنلز اور مختلف بازاروں میں کی گئیں۔ گداگروں کے خلاف کارروائیوں کیلئے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی گئی تاکہ پیشہ ور بھکاریوں کو نشاندہی کی جاسکے۔