گوجرہ: ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کمیٹی کا اجلاس
گوجرہ (نمائندہ دُنیا )محمد ریاض گجر کی زیر صدارت ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ میں ہیلتھ کونسل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ملیحہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال طاہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک شبیر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی صورتحال، سکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتال میں صفائی، ڈسپلن اور ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ اجلاس میں ہسپتال کے درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور انکے فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو ضروری احکامات جاری کیے گئے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔