مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی ترقی کی سیاست کو فروغ دیا:چودھری اسدالرحمن

 مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی ترقی کی  سیاست کو فروغ دیا:چودھری اسدالرحمن

کمالیہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وفاقی وزیر مملکت چودھری اسدالرحمن نے کہا ہے کہ۔۔۔

 ملک کو درپیش موجودہ چیلنجز سے نکالنے کے لیے سیاسی استحکام، معاشی اصلاحات اور عوامی فلاح کو اولین ترجیح دینا ناگزیر ہے ۔کمالیہ میں کارکنوں اور معززینِ علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک کی ترقی، اداروں کے استحکام اور عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی بصیرت افروز پالیسیوں کی بدولت پاکستان نے ماضی میں معاشی استحکام اور ترقی کی منازل طے کیں اور آئندہ بھی یہی جماعت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں