ڈی پی او آ فس چنیوٹ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او دفتر چنیوٹ کے دفتر میں ضلعی امن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔
میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف،دیگر پولیس افسروں ،امن کمیٹی کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔دوران میٹنگ ضلع میں امن و امان کی صورتحال ،دیگر امور کا جائزہ لیاگیا۔دوران میٹنگ رمضان المبارک، اکیس رمضان یوم شہادت حضرت علیؑ کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے رمضان المبارک میں سکیورٹی انتظامات و موجودہ ملکی صورتحال سے آگاہ کیا۔امن و امان کے قیام،مذہبی رواداری کے حوالے سے امن کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دیں۔ممبران امن کمیٹی مذہبی رواداری و ہم آہنگی اور امن و امان کے قیام میں امن کمیٹی کے ممبران اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ تمام ممبران نے لوگوں کی حفاظت اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر امن و امان کے قیام اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔