ضلعی انتظامیہ کی غفلت فیصل آباد میں احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزیاں جاری

ضلعی انتظامیہ کی غفلت فیصل آباد میں احترام رمضان آرڈینینس کی خلاف ورزیاں جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلز روزے کے دوران بھی کھلے رہتے ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی توجہ صرف رمضان بازاروں پر مرکوز ،خلاف ورزی کرنے والے ہوٹلز بند کروائے جائیں: شہری

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )فیصل آباد میں احترام رمضان آرڈیننس کی سرعام خلاف ورزی جاری ہے ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث احترام رمضان آرڈیننس نافذ العمل نہ ہوسکا شہر بھر میں کھانے پینے کے سٹالز اور دکانیں دن بھر کھلی رہتی ہیں ۔شہر کے مختلف علاقوں میں سرعام مختلف فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلز روٹین میں کھلے رہتے ہیں روزے کے اوقات میں ہی فوڈ پوائنٹس پر کھانے پینے کی اشیا فروخت کی جارہی ہیں اور شہریوں کو فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورنٹس پر بٹھا کر بھی کھلایا جارہا ہے مگر انتظامی افسران احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد نہیں کروا رہے تشہیر اور تصاویر کے لیے افسران نے صرف رمضان بازاروں کو منتخب کیا ہوا ہے مگر فوڈ پوائنٹس اور ہوٹلز پر کھانے پینے کی اشیا کی فروخت رکوائی نہیں جاسکی ہر سال یکم رمضان سے چاند رات تک یہ آرڈیننس نافذ العمل ہوتا ہے اس پر عملدرآمد کروانا انتظامی افسران کی سرکاری اخلاقی اور شرعی ذمہ داری بھی ہوتی ہے تاکہ ماہ رمضان کے تقدس کو بحال رکھا جاسکے مگر فیصل آباد میں اس آرڈیننس کو غیر ضروری سمجھ کر نظر انداز کیا جارہا ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھی اس پر کوئی سختی نہیں کی جارہی نہ ہی کوئی ایکشن لیا جارہا ہے سماجی حلقوں کی جانب سے بھی ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی جاتی ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں اور ہوٹلز اور فوڈ سٹالز کو روزے کے اوقات کار میں بند کروایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں