ٹھیکریوالا: ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار رنج

ٹھیکریوالا: ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ  ایسوسی ایشن کا آیت اللہ علی خامنہ  ای کی شہادت پر اظہار رنج

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )ڈیجیٹل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن نے عالمِ اسلام کی ممتاز مذہبی و سیاسی شخصیت آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

ایسوسی ایشن کے صدر میاں صغیر سانول ایڈووکیٹ، چیئرمین غلام دستگیر، چیف آرگنائزر محمد ظفران سرور، سیکرٹری عدیل مان اور ممبران محمد عثمان ضیاء، عاشق علی شیخ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی دینی، فکری اور سیاسی خدمات کو اسلامی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں