گڑھ مہاراجہ:ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاجی ریلی

گڑھ مہاراجہ:ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر احتجاجی ریلی

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا )سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مرکزی جامع مسجد جعفریہ سے گڑھ مہاراجہ موڑ چوک تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کا انعقاد شیعہ علماء کونسل احمد پور سیال، عزاداری کونسل احمد پور سیال، تحفظ عزاداری احمد پور سیال، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور ملت جعفریہ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور کتبے و بینرز اٹھا رکھے جن پر احتجاجی پیغامات درج تھے ۔سابق رکن قومی اسمبلی اسامہ حمزہ، مولانا چمن عباس لنگاہ، سید توقیر افضل نقوی، سید علی رضا شاہ، ملک سفیر حسین اعوان ایڈووکیٹ، چودھری عامر عبداللہ اور مولانا غلام عباس مقدسی نے خطاب کرتے ہوئے ایران میں ہونے والی دہشت گردی، خصوصاً آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اس واقعے پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پوری شعیہ قوم اس غم کی گھڑی میں ایرانی بھائیوں کے دکھ میں شریک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں