سکول سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکول سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ صدر کے علاقے جڑانوالہ روڈ پر قائم سکول میں رات کی تاریکی میں ملزمان داخل ہوئے اور ایل سی ڈی، واٹر پمپ، پنکھے ، کمپیوٹرز، یو ایس بی، بجلی کا سامان اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر کے لے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔