ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عائشہ رضوان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور تیمارداروں سے طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجہ، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔