الائیڈ سکولز سندیلیانوالی کیمپس میں تقسیمِ انعامات کی تقریب

الائیڈ سکولز سندیلیانوالی کیمپس میں تقسیمِ انعامات کی تقریب

سندیلیانوالی (سٹی رپورٹر )الائیڈ اسکولز سندھیلیانوالی کیمپس میں تعلیمی سال 2025-2026 کے نتائج اور تقریبِ تقسیمِ انعامات نہایت شاندار اور پروقار انداز میں منعقد ہوئی۔

تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ، معززینِ علاقہ اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کو چار چاند لگا دیے ۔تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد بچوں نے قومی یکجہتی، اخلاقی اقدار اور تعلیمی شعور اجاگر کرنے والے خوبصورت اور بامقصد ٹیبلوز پیش کیے ۔ طلبا و طالبات نے اردو اور انگلش میں پُراعتماد اور متاثر کن تقاریر پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو شیلڈز، انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔ والدین نے شاندار نتائج پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور ادارے کی مسلسل محنت و تعلیمی معیار کو سراہا۔ڈائریکٹر الائیڈ اسکولز حاجی لیاقت علی کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ آفس کی جانب سے جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ ARVO سلیبس متعارف کروایا گیا ہے تاکہ بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم دی جا سکے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں