اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔
تھانہ روشن والا کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے ساتھی عمیر کو گرفتار کر لیا۔ جس کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔