چنیوٹ میں کریک ڈائون ،30 ملزم گرفتار
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مر یم نواز شریف کے وژن \'\'کرائم فری پنجاب \'\'کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر چنیوٹ پولیس نے 24گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 30ملز موں کو گرفتارکرلیا۔مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر سے 23اشتہاریوں کو گرفتارکرلیاگیا جن میں سے 2عدالتی مفرور بھی شامل ہیں۔1کلوگرام سے زائدچرس برآمد ہونے پر1ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔