بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م گھر کا صفایا کر گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بیرونی دروازہ کھلا دیکھ کر ملزمان گھر کا صفایا کر گئے ۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے مدینہ آباد کے رہائشی ناصر نامی شہری کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، موبائلز اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔