خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے شہری کو لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر بازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو لوٹ لیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے میں عارف نامی شہری کو نامعلوم نوسربازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے روک لیا اور تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیالیا اور قریبی تھانے پہنچنے کا بول کر دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔