بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بغیر لائسنس رہائشی علاقے میں ڈرائیونگ کرنے والے شہری کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کے لئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔