دوران ملازمت سپلائی مین نے لاکھوں کا مال خوردبرد کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت سپلائی مین نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے مالیت کا سامان خوردبرد کر لیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے کاشف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دوران ملازمت سپلائی کیلئے حاصل کیا گیا نو لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان سپلائی کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خورد برد کر لیا۔ جس سے کمپنی کو بھاری مالیت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔