سابقہ رنجش ، خواتین سمیت اہلخانہ پر تشدد ، دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کر کے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ نشاط آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے فیصل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناء پر انہیں قابو کرلیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ اسے فائرنگ کر کے لہولہان کر دیا۔ جبکہ اس دوران اس کی بھتیجی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔