2026 میں 99 خطرناک گینگز اور 264 ملز م گرفتار

 2026 میں 99 خطرناک گینگز اور 264 ملز م گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سہیل اختر سکھیرا، آرپی او فیصل آباد کی زیر نگرانی ریجن فیصل آباد پولیس نے رواں سال 2026 میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں۔

 آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں 99 خطرناک گینگز گرفتار کیے گئے ، جن میں ملوث 264 ملز موں کو حراست میں لیا گیا۔ ان مقدمات کے نتیجے میں 823 کیسز یکسو ہوئے اور ملز موں کے قبضہ سے موٹرسائیکلز، طلائی زیورات، موبائل فونز، مویشی اور تقریباً 7.76 کروڑ روپے نقدی برآمد ہوئی۔منشیات فروشوں کے خلاف 1834 مقدمات درج کیے گئے اور 1863 ملزم گرفتار کیے گئے ، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 710 پسٹل، 12 ریوالور، 33 بندوقیں، 5 کلاشنکوف، 48 رائفلیں اور 2092 گولیاں برآمد کی گئیں۔کائیٹ فلائینگ ایکٹ کے تحت 369 مقدمات درج کیے گئے اور 394 ملزمان گرفتار ہوئے ، قتل کے 73 اور اقدام قتل کے 74 مجرمان، کیٹگری A کے 576 اور کیٹگری B کے 1380 اشتہاری ، جبکہ کیٹگری A کے 107 اور کیٹگری B کے 1036 عدالتی مفروران بھی گرفتار کیے گئے ۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری اور 1787 آن لائن کمپلینٹس کے ذریعے 3300 سے زائد شہریوں کے مسائل حل کیے گئے ۔ پولیس افسران کی ویلفیئرکے لیے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ ایم او یو سائن کیے گئے ، جن میں شہدا کے بچوں کو 100 فیصد، غازی پولیس افسروں کے بچوں کو 75 فیصد، جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کو 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں