قرآن پاک کے نظام کے بغیر معاشرے میں امن قائم کرنا ناممکن :صاحبزادہ قاری احمد فیض
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )دارالعلوم مہریہ رضویہ کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ قاری احمد فیض گولڑوی نے رمضان المبارک کو باعث برکت اور نجات قرار دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی میں محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کے نظام کے بغیر معاشرے میں امن و امان قائم کرنا ناممکن ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کو نصیحت کی کہ قرآن سے رہنمائی لے کر دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے جستجو کریں اور اسلام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر فلاح و کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔