ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کے چنیوٹ کے تعلیمی اداروں کے اچانک دورے
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کے چنیوٹ کے تعلیمی اداروں کے اچانک دورے ،
ڈپٹی کمشنر گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول مہتہ اور گورنمنٹ ہائی سکول رشیدا تحصیل چنیوٹ گئیں اور تعلیمی امور، حاضری، صفائی ستھرائی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے گرلز سکول مہتہ میں تمام امور بہتر ہونے پر ہیڈ ٹیچر کے انتظامات کو سراہا، ڈپٹی کمشنر نے بوائز ہائی سکول رشیدا میں صفائی کی ابتر صورتحال، سکیورٹی کے ناقص انتظامات اور ہیڈ ماسٹر کی جانب سے ہائی اتھارٹی کی اجازت کے بغیر قبل از وقت طلبا کی چھٹی کروانے پر برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر بذریعہ ٹیلیفونک سی او ایجوکیشن اظہر سہیل نیازی کو تمام امور کی انکوائری کرنے کی ہدایات جاری کیں۔