خریداری کیلئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

 خریداری کیلئے آیا شہری  جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مارکیٹ میں خریداری کے لئے آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے انارکلی بازار میں شرجیل نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب میں سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں