سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے 4 دکاندار گرفتار

سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام  کرنے والے 4 دکاندار گرفتار

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سکیورٹی کا غیر مناسب انتظام کرنے والے چار دکانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

تھانہ گلبرگ کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران چار دکانوں پر نہ تو سکیورٹی گارڈز تعینات پائے گئے اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ کا انتظام موجود تھا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں