ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور حوالات میں بند

ون وے قوانین کی خلاف ورزی  پر ڈرائیور حوالات میں بند

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔

تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو قابو کرلیا۔ جو نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا بلکہ ٹریفک حادثے کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں