دیور بھابھی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ، دھمکیاں

دیور بھابھی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا ، دھمکیاں

ملز موں نے حنیف اور اس کی بھابھی کو ڈنڈوں سے مار ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دیور بھابھی کو قابو کرکے مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے چک نمبر 238 گ ب میں حنیف نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بھا بھی کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے مبینہ طور پر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں