کلیئرنس سرٹیفکیٹ کیلئے رشوت لینے والا ماحولیات کا انسپکٹر گرفتار
انسپکٹر نے نجی پلاسٹک فیکٹری کے مالک سے 50 ہزار رشوت لی ، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کلیئرنس سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے عوض پلاسٹک فیکٹری مالک سے رشوت طلب کرنے والے محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا۔ محکمہ ماحولیات کے انسپکٹر نے مبینہ طور پر نجی پلاسٹک فیکٹری کے مالک سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عوض 50 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ اطلاع ملنے پر اینٹی کرپشن ٹیم نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد کنور کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں فیکٹری مالک کو ڈرا دھمکا کر اور کارروائی کی دھمکیاں دے کر مبینہ طور پر پانچ لاکھ روپے سے زائد رشوت وصول کر چکا ہے ، جس کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔