چھٹی نہ ملنے کی رنجش ،ورکر نے فیکٹری کو آگ لگا دی

چھٹی نہ ملنے کی رنجش ،ورکر نے فیکٹری کو آگ لگا دی

آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور دیگر قیمتی سامان جل گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)چھٹی نہ ملنے کی رنجش پر مبینہ طور پر ایک ورکر نے فیکٹری کو آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور دیگر سامان جل کر تباہ ہو گیا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے شکیل نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ محلہ نصیر آباد میں واقع اس کی فیکٹری میں کام کرنے والے ایک ملازم نے مبینہ طور پر چھٹی نہ ملنے کی رنجش پر فیکٹری کو آگ لگا دی۔آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی مشینری اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہو گیا، جس سے مدعی کو تقریباً 25 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں