گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے وا لا پکڑاگیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی پر غیر نمونہ نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔ جس کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔