ڈسکہ میں ستھرا پنجاب منصوبہ ناکام ، گلی محلوں میں کوڑے کے ڈھیر،سانس لینا دشوار

ڈسکہ  میں  ستھرا  پنجاب  منصوبہ  ناکام ، گلی  محلوں  میں  کوڑے  کے  ڈھیر،سانس  لینا  دشوار

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیدار صفائی کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کررہے ،شہر کی سڑکوں پر جھاڑوکے علاوہ کہیں صفائی نظر نہیں آتی، نکاسی آب کا نظام ٹھپ ،سڑکوں پر پانی جمع

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر میں صوبائی حکومت کے صاف ستھرا پنجاب منصوبے کے بہتر نتائج سامنے نہ آسکے جس سے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ٹھیکیدار صفائی کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں لیکن شہر کی سڑکوں پر جھاڑوکے علاوہ کہیں صفائی نظر نہیں آتی ۔شہر کی گلیوں اور بازاروں میں کئی کئی روز تک صفائی کیلئے کوئی نہیں آتا جس سے گلیوں او ربازاروں میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور گلیاں بازار فلتھ ڈپو کا منظر پیش کرتے ہیں گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اٹھتا ہے جس سے سانس لینا دشوار ہے نکاسی آب کیلئے بنے نالے اور نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں اور نکاسی آب کا نظام ٹھپ ہوچکا ہے گندا پانی سڑکوں گلیوں اور بازاروں میں بہہ رہا ہے جسکے باعث گزرنا محال ہے گندے پانی میں مکھیوں مچھروں کی بھرپور افزائش ہورہی ہے شہری مہلک امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب‘صوبائی وزیر بلدیات ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں