موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا شہر ی دم توڑ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والا ہسپتال میں زیر علاج شہری دم توڑ گیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے کارڈیالوجی ہسپتال کے قریب نوید نامی شہری کا بھائی وحید چند روز قبل سڑک کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہو گیا تھا۔ جسے ہسپتال میں علاج معالجے کے لئے منتقل کیا گیا۔ جو چند روز زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درس کرکے حادثے کے مرتکب ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔