ایئرپورٹ پولیس کی کارروائی، مرکزی ملزم گرفتار، منشیات و اسلحہ برآمد
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
سب انسپکٹر مزمل چیمہ کی سرکردگی میں رمضان اور پستولی کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 11 سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ اسی سلسلے میں زین ولد ابرار اور وقاص ولد اختر کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 30 بور پستول برآمد ہوئے ۔دوسری جانب اسسٹنٹ سب انسپکٹر فرحان بشیر نے ملزم سفیان ولد محمد یونس کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 14 سو گرام چرس برآمد کی گئی۔ملز موں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔