ٹھیکریوالا: ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر 7 سالہ بچی جاں بحق، ڈرائیور فرار
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکریوالا کے علاقہ چک 63 جے بی مہتہ میں روڈ کراس کرتے ہوئے 7 سالہ عنایہ نامی بچی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگئی۔۔۔
جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا نامعلوم ڈرائیور فرار ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ ٹھیکریوالا پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے لیا۔ پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔