کفایت شعاری سے نچلے طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے :شفیق احمد گجر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کفایت شعاری سے نچلے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔۔۔
حکومت واضح کرے کفایت شعاری کے اثرات عوام تک پہنچیں گے ؟-حکومتی فیصلے سے اربوں روپے کے اخراجات کم ہوتے ہیں توغریب عوام کو پٹرول سمیت روزمرہ کی تمام اشیا میں ریلیف فراہم کیا جائے ان کاکہناتھاکہ اب صرف پٹرول مہنگاہونے کے بعد تمام اشیا غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے غریب خاندان عیدکی خوشیوں سے بھی محروم ہو جائیں گے ۔