خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے کوکیانوالہ میں رابعہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھی کہ اس دوران ملزمان نے مبینہ طور پر انہیں قابو کر لیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔