گھر میں گھس کر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
بلال کی اہلیہ گھر پر مو جو د تھی ، ملزموں نے دھاوا بول دیا ، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر میں گھس کر خاتون کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ،تھانہ چک جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے بلال نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملز موں نے گھر میں گھس کر اس کی اہلیہ کو قابو کر لیا اور مبینہ طور پر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا۔ جبکہ اس دوران اس کے کپڑے پھٹ گئے بعد ازاں ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔