ناجائز اسلحہ کا ملزم پکڑ اگیا
گوجرہ (نمائندہ دُنیا) پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کر تے ہو ئے ایک شخص کو قابو کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
پٹرولنگ پولیس چک نمبر284ج ب کے انچارج سب انسپکٹرثاقب رسول نے ماتحت اہلکاران کے ہمراہ دوران چیکنگ بس میں سوارشاہد امین سکنہ چک نمبرTDA/368کو قابو کر کے گن رپیٹر 12بور بمعہ کارتوس برآمد کر لی ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔